جی این این سوشل

تفریح

پروڈیوسر نصرت ٹھاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے

نصرت ٹھاکر نے بطور جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور سنٹر بھی خدمات سرانجام دیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پروڈیوسر نصرت ٹھاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے، نصرت ٹھاکر نے کئی یادگار ڈرامہ سیریل پیش کیں، ڈرامہ سیریل ’’ وارث‘‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ نصرت ٹھاکر کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

شاندار پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نصرت ٹھاکر 1937ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا پھر پاکستان ٹیلی ویژن سے بطور ڈیوٹی آفیسر وابستہ ہو گئے، وہ اسسٹنٹ پروڈیوسر بھی رہے اور بعد ازاں مکمل پروڈیوسر بن گئے، نصرت ٹھاکر نے بطور جنرل منیجر پی ٹی وی لاہور سنٹر بھی خدمات سرانجام دیں، اس دوران انہوں نے کئی لازوال ڈراموں کی پیش کش و ہدایات دیں۔

نصرت ٹھاکر کی شہرت کا آغاز امجد اسلام امجد کے تحریر کردہ ڈراما سیریل  وارث  سے ہوا، اس سیریل کا آغاز غضنفر علی نے کیا تاہم چند قسطوں کے بعد اس سیریل کی ذمہ داری نصرت ٹھاکر کے کندھوں پر آگئی جنہوں نے اسے پی ٹی وی کا یادگار ڈراما سیریل بنا دیا۔

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر

لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔

صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم

 جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا پی ٹی آئی   رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےپی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات  کے مطابق اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی،عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی ہے۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے، سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی،وکیل صفائی نے کہا کہ ایم این ایز سب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی۔

ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟،وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔  جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں۔ جس کے بعد عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خدانخواستہ کل کو یہ کے پی کے میں جاکرعلیحدگی کی تحریک ہی نہ چلادیں، ٹوئٹ کے ذریعے پی ٹی آئی نے اپنی سوچ ایک بار پھر واضح کردی ہے۔ یہ دوغلی پالیسی ہے، ان کی کوئی ساکھ نہیں، اپوزیشن لیڈرجب ہمارے ساتھ تھے تو تب بھی ایسی تقاریرکرتے تھے۔

وزیر دفاع کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے گئے تھے، میں پھر کہوں گا وہ وہاں اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی علی امین کو اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر جب تقریر کررہے تھے تو خوشگوار حیرت ہوئی جب کہ اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے ساتھ بھی اسی طرح جذباتی تقریر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ آرٹ سکھادیں کہ ہر پارٹی کے ساتھ مل کر ایسی جذباتی تقریر کروں، بلاول بھٹو نے تجویز پیش کی تھی جس کے نتیجے میں کمیٹی بنائی گئی۔ میں بھی اس کمیٹی کا حصہ بنا اچھی تقاریر ہوئیں، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماحول دیکھا تو احتجاج اور واک آؤٹ کیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا سے آپ نے معافی مانگ لی کیونکہ میڈیا کی آپ کو ضرورت ہے ، پتا نہیں جنرل فیض بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کون سے گانے گارہے ہیں جب کہ یہ ہربات پریوٹرن لیتے ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll