جی این این سوشل

تجارت

تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ

مجموعی طور پر 892.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیل اور گیس کے شعبہ جات میں تین ماہ کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ،سرمایہ کاری بورڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: تیل اور گیس کے شعبہ جات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 65ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24-2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 65 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں مجموعی طور پر 892.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال20-2019کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 311.4ملین ڈالر، مالی سال 21-2020کے دوران251ملین ڈالر، مالی سال 22-2021 کے دوران 195.3ملین ڈالر، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 135.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا۔

 ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لیے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

صدرمملکت آصف علی زرداری کے دونوں ایوانوں پر مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے پر موجود ہے، نقطہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی بات ہو سکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll