جی این این سوشل

دنیا

بولیویا، مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے 5افراد ہلاک

جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بولیویا، مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم سے 5افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لا پاز: بولیویا میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق روبور پولیس کے کمانڈر میجر پیڈرو سلوا نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی بولیویا کے محکمہ سانتا کروز میں ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے کارگو ٹرک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 12زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو روبور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جن میں سے4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  نے  8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کردی

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تبدیل کر دی۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا پنجاب پولیس کے ایکشن اور گرفتاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے پنجاب بھر کے کارکنان کو قافلوں یا ریلی کی بجائے انفرادی حیثیت میں جلسہ گاہ پہنچیں۔

جلسے میں پنجاب سے بہت بڑی تعداد میں عوام، عہدیداران اور ورکرز شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نےجلسےمیں شرکت کیلئےسندھ سےقافلوں کاشیڈول تیارکرلیا، پی ٹی آئی کا قافلہ کل کراچی سے روانہ ہوگا۔

جلسےمیں شرکت کیلئےکارکنوں کاقافلہ بسوں اور گاڑیوں پر روانہ ہوگا، پی ٹی آئی قافلےکی قیادت حلیم عادل شیخ کریں گے۔

جلسے میں شرکت کے لیے قافلہ حیدرآباد سے 12 بجے نکلیں گے، پی ٹی آئی کا قافلہ رات میں سکھر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس میں جاری پیرالمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  حیدر علی نے 52.5.4 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی کے مقابلے میں ازبکستان کے کھلائی یولدیشیو نے 57.28 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ اسی دوران کینیڈا کے کھلاڑی  زیسیو نے 53.24 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll