جی این این سوشل

جرم

سی ٹی ڈی نے پاکپتن سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت مختلف شہروں سے 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سی ٹی ڈی نے پاکپتن سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت مختلف شہروں سے 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب(سی ٹی ڈی) نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کر لئے، ترجمان سی ٹی ڈی نے ہفتہ کو بتایاکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔

اس دوران ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد پکڑے گئے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم پکڑا گیاجبکہ دیگر شہروں سے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے ناموں سے ہوئی ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ ، 5 ڈیٹونیٹرز، 2ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی، سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 769 کومبنگ آپریشنز کے دوران 82 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 31ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74 رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، کیڈٹس میں61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔

ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اجلاس منعقد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزراء،ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوامی رابطے بہتر بنانے کیلئے افسروں کو کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔ سرکاری سکولوں میں انگلش سپوکن کلاس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو سکولوں اور ہسپتالوں کے متواتر وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈیرہ غازی خان کے ارکان اسمبلی نے روٹی اورآٹا سستا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورارکان اسمبلی نے فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ کو سراہا۔ چیف منسٹر انیشیٹوز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی خان میں روٹی، آٹا اور سبزیوں کے نرخ دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نکاسی آب میں بہتری کیلئے پنجاب بھر میں واسا قائم کریں گے۔دفاتر میں جو لوگ کام نہیں کرتے، ان سے نجات حاصل کرلی جائے۔

ڈورن کے ذریعے صفائی کے عمل کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بس اڈے پر مسافروں کی سہولت کے پیش ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسان کارڈ پراجیکٹ میں کاشتکاروں کی دلچسپی قابل قدر ہے۔ شہروں  میں مویشی رکھنے کی ممانعت ہے۔ جانور باہر منتقل کئے جائیں۔ سڑکوں میں پڑے گڑھے فوری طور پر مرمت کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں ویران اور بنجر ایریاز پر شجرکاری کی جائے۔ پولیس اور انتظامیہ کا اصل فیڈ بیک عوام کے ذریعے سامنے آتا ہے۔ پولیس افسران خود فون کرکے عوام سے مسائل کے حل کے بارے میں دریافت کریں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم سے نمٹنے کیلئے پوری تیاری ہونی چاہیے۔ یکساں ڈیزائن کی ریڑھیوں کو مقررہ مقام پر رہنے کا پابند بنا یا جائے۔ ”ستھرا پنجاب“پر پیش رفت کا جائزہ،ارکان اسمبلی نے تجاویز پیش کیں۔ڈی جی خان میں ایجوکشن رینکنگ اور ہیلتھ انڈیکیٹر کا بھی جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں سے ادویات کی چوری اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں سے میڈیسن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ فنکشنل واٹر فلٹر یشن پلانٹ سٹریٹ لائٹس کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آگاہ کیاگیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جرائم میں کمی کے رحجان کو سراہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،وزیر معدنیات شیر علی گورچانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل،اے سی ایس ساؤتھ فواد ربانی،اے آئی جی کامران خان،سیکرٹری سکولز،کمشنر،آر پی او اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll