صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں، مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کی ترجمانی نہ کریں،کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے سے ان کی عزت میں کمی آتی ہے،صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔
مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے، آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، نگراں حکومت عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔ 8 فروری جمعرات کو الیکشن ہوں گے، مذاکرات، تحفظات، شکایات اور آوازیں جموریت کا حسن ہے،جمہوری نظام کا حسن ہے، نگران حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی، صدر کے خط کا جواب خط سے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 8 نومبر کو بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات پر غور کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط ارسال کیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا صدر کے نام خط بھی آگے نگراں وزیر اعظم کو ارسال کیا، خط میں سیاسی میدان کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کرنے کا کہا گیا۔
اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا کہ نگراں حکومت کا غیر جانبدار اکائی کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بے حد اہم ہے، آئندہ انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی نگراں حکومت کی پالیسی پر آپ کے حالیہ بیانات باعثِ اطمینان ہیں اور پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔
صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 17 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 hours ago
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟
- 9 hours ago

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- 18 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- 18 hours ago

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
- 11 hours ago

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ
- 11 hours ago

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 17 hours ago

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
- 16 hours ago

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
- 17 hours ago

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
- 11 hours ago

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
- 16 hours ago