Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن کو اقتدار میں ہوتے ہوئے سندھ کا خیال نہیں آتا، رہنما پیپلز پارٹی

ماضی میںمسلم لیگ ن نے پنجاب میں نفرت انگیز نعرے لگائے، شرجیل میمن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 12th 2023, 10:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن کو اقتدار میں ہوتے ہوئے سندھ کا خیال نہیں آتا، رہنما پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اقتدار میں ہوتے ہوئے سندھ کا خیال نہیں آتا، انہیں ہمیشہ الیکشن کے موقع پر سندھ یاد آتا ہے

شرجیل میمن نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک عظیم الشان مجمع تھرپارکر میں نظر آئے گا۔ کل تھرپارکر مٹھی جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔  مسلم لیگ ن سندھ سے متعلق پریشان نہ ہو۔ مسلم لیگ ن میں پنجاب میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں صحت کی جدید سہولیات ہیں، اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی، سندھ پورے ملک میں سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے۔ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک میں دھاندلی کی شروعات ن لیگ نے کی، ہمارے خلاف اتحاد کرنے والوں کو 8 فروری کو تاریخی شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کی ترقی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، ماضی میں ن لیگ نے پنجاب میں نفرت انگیز نعرے لگائے۔ آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں وسطی پنجاب میں ہوگا،2024 پاکستان پیپلز پارٹی کا سال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ایک نااہل شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا، اسلامی ٹچ کی باتیں کرنے والا چیئرمین پی ٹی آئی کہاں گیا، اس ملک میں چیئرمین پی ٹی آئی جیسے لوگ تھوپے گئے، پی ٹی آئی نے ملک کا برا حال کردیا، سب سے منافق شخص چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔

Advertisement
تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی

تیسرا ٹی 20:پاکستان نے بنگلہ دیش کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دےکر 3-0 سے جیت لی

  • 13 گھنٹے قبل
بھارتی  فوجی پر ہندوتوا نظریے کے گہرے اثرات کی واضح علامت

بھارتی فوجی پر ہندوتوا نظریے کے گہرے اثرات کی واضح علامت

  • 36 منٹ قبل
حماس کا جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی کا اظہار

حماس کا جنگ بندی معاہدے کے نئے دور کے آغاز پر آمادگی کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی، کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان  جاں بحق، اہلخانہ کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج

کراچی، کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، اہلخانہ کا جناح اسپتال کے باہر احتجاج

  • 3 گھنٹے قبل
بھارتی قیادت کا بیانیہ ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے،پاکستان

بھارتی قیادت کا بیانیہ ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے،پاکستان

  • ایک گھنٹہ قبل
مودی سرکار کی آبی جارحیت  اور ناپاک عزائم بے نقاب کرنے  پاکستانی وفد کی  آج امریکا میں اہم ملاقاتیں

مودی سرکار کی آبی جارحیت اور ناپاک عزائم بے نقاب کرنے پاکستانی وفد کی آج امریکا میں اہم ملاقاتیں

  • 2 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

بنگلہ دیش کی نئی کرنسی سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

  • 2 گھنٹے قبل
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا ون ڈے فارمٹ  سے ریٹائر منٹ کا اعلان

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا ون ڈے فارمٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ،نتائج تسلیم کرنے سے انکار

  • 4 گھنٹے قبل
امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص کا حملہ

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پرنامعلوم شخص کا حملہ

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی   مختلف علاقوں میں رات گئے  ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی مختلف علاقوں میں رات گئے ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement