جی این این سوشل

دنیا

بحیرہ روم میں امریکی فوجی طیارہ گرنے سے 5 امریکی فوجی ہلاک

طیارے کی پرواز کا تعلق صرف تربیت سے تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بحیرہ روم میں امریکی فوجی طیارہ گرنے سے 5 امریکی فوجی ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

واشنگٹن: بحیرہ روم میں طیارہ گرنے سے 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی یورپی کمانڈ نےبتایا کہ بحیرہ روم میں تربیتی طیارہ گرنے سے 5امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

امریکی کمانڈ نےایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ ہم قطعی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ طیارے کی پرواز کا تعلق صرف تربیت سے تھا۔ امریکی فوج نے طیارے کی قسم یا اس مقام کی وضاحت نہیں کی جہاں وہ پرواز کر رہا تھا۔

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ، فی تولہ سونہ 1400 روپے سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2900روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کی کمی سے 2486.28روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 2481ڈالر کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ  دو روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو گئی ہے، دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی  انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

شہباز شریف نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، جہاں شہبازشریف نے محب اللہ کا استقبال کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچاکرقومی فریضہ ادا کیا۔

ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll