تجارت
ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطاب اوگرا نے قیمتوں کے متعلق سمری پر کام شروع کر دیا ہے اور سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی
گزشتہ 10 روز میں پٹرول زیادہ سے زیادہ 92 ڈالر فی بیرل میں درآمد کیا گیا ہے، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 111 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل تک رہی ہے۔ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اوسطا 5 ڈالر فی بیرل کمی آئی ہے۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 17ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2633 ڈالر پر آگیا
دنیا
ملائیشیا، تھائی لینڈ میں سیلاب کی تباہ کاریاں ،19 افراد ہلاک
تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے
ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد حادثات سے 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے مملاک ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہے۔
سیلاب کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں اور حادثات میں اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے جب کہ تھائی لینڈ میں بھی 13 ہزار افراد اپنے علاقے چھوڑ کر کیمپوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلابی صورتحال سے متاثر ہیں
کھیل
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
پاکستان اگلے سال اپریل میں ہونے والی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا
پاکستان کو 20 سال بعد اسکواش کے بڑے ایونٹ ورلڈ اسکواش کی میزبانی مل گئی۔
پاکستان اگلے سال اپریل میں ہونے والی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
دوسری جانب ورلڈ اسکواش نے بھی 6 سے 10 اپریل 2025 تک کراچی میں ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کردی ہے۔
پہلی ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ میں 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 2005 میں آخری مرتبہ کسی ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی کی تھی اور اب پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی