اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
عدالتی حکم پر وزارت قانون کے افسر نے نیب ترامیم کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی القادر ٹرسٹ کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالتی حکم پر وزارت قانون کے افسر نے نیب ترامیم کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں۔
عمران خان کی جانب سے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور سردار شہباز کھوسہ پیش ہوئے۔ اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ 18اکتوبر کو ہم نے یہ درخواست یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ عدالت کے روبرو نیب نے بیان دیا کہ تاحال چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ عدالت سے فراڈ کیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ دو تین ہفتے پہلے طے ہوجانا چاہیے تھا۔ نیب کا یہ کنڈکٹ ہے تو غیرمناسب ہے۔
وکیل سردار شہباز کھوسہ نے کہا کہ ایک ایسی بنیاد پر اعتراض کیا گیا جو 2002 سے قانون کا حصہ ہی نہیں، اسی بنیاد پر ہمارا اور عدالت کا دو ہفتوں کا وقت ضائع کیا گیا، ہم نے کلائینٹ کو، عوام کو اور باہر جاکر میڈیا کا بھی سامنا کرنا ہوتا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب پراسکیوشن نے اتنی ریسرچ نہیں کی کہ جس بنیاد پر اعتراض اٹھایا وہ قانون کا حصہ ہی نہیں، اتنی کمزور ریسرچ میں نے کی ہوتی تو میرے والد صاحب مجھے الٹا لٹکا دیتے، نیب نے جس بنیاد پر اعتراض لیکر اب گرفتاری ڈال دی ہے تو اس کو بھی عدالت نے دیکھنا ہے، اسی مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اس معزز عدالت نے ہائیکورٹ کی حدود سے ہونیوالے گرفتاری کو قانونی قرار دیا، سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہائیکورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ سردار شہباز کھوسہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی عدالت میں پیش کر دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ آپ اس وقت توشہ خانہ کیس کی درخواست پر دلائل دے رہے ہیں ؟ دوسرے کیس میں تو گرفتاری ہوچکی، جس کیس میں گرفتاری ہوچکی ہے اس کیس میں دلائل دے رہا ہوں، ہماری دونوں درخواستوں پر نیب نے ایک ہی قسم کا اعتراض اٹھایا تھا، نیب نے جو اعتراض اٹھایا وہ تو قانون میں ہے ہی نہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل





