Advertisement

کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ،پی سی بی نے عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 14th 2023, 9:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ،پی سی بی نے عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عبوری قومی سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی گئی ہے جس کے بعد اب دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سینیئر کرکٹرز سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی ہے۔ 

پی سی بی نے توصیف احمد کی سربراہی میں قائم عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی ہے۔ جس کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کےلئے مشاورت جاری ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

دورہ آسڑیلیا کے لئے قومی ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد دیگر اراکین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

جس کے تحت سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آئندہ چند گھنٹوں میں بورڈ جونیئر اور سینئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہوں کا باقاعدہ اعلان کریگا۔

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سینئیر کرکٹرز  یونس خان، محمد حفیظ، سہیل تنویر اور مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مختلف کرکٹ کے امور پر مشاورت بھی کی گئی۔

سلیکشن کمیٹی سے متعلق بھی سینئیر کرکٹرز سے مشاورت کی جائے گی۔ سینئر کرکٹرز سے مشاورت میں نئے کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کے پرفارمرز سے متعلق بھی بات چیت کی جاٸے گی۔

Advertisement
Advertisement