جی این این سوشل

تفریح

اداکار شفیع محمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے

ٹیلی ویژن سکرین پر کریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل اڑتا آسمان سے کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکار شفیع محمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے، اداکار نے اپنے منفرد انداز سے ڈرامہ انڈسٹری میں مقام بنایا۔

اداکاری کے تمام رموز سے مکمل واقفیت رکھنے والے شفیع محمد شاہ 1949ء میں اندرون سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے، اداکار نے حیدر آباد ریڈیو سے صدا کاری کے ذریعے اپنے فنی سفر کی شروعات کی، انہوں نے ٹیلی ویژن سکرین پر کریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل اڑتا آسمان سے کیا، شفیع محمد کا ڈرامہ سیریل تیسرا کنارہ ان کی شہرت کی وجہ بنا۔

اداکار شفیع محمد کے معروف ڈراموں میں چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی اور تپش شامل ہیں، فلمی کریئر کے دوران شفیع محمد نے فلم ایسا بھی ہوتا ہے، تلاش، مسکراہٹ اور دیگر میں بھی کام کیا۔

اداکار کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 1991ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، شفیع محمد 17 نومبر 2007ء کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے ان کے انتقال کے دو ماہ بعد انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

تفریح

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی کے ہاں بچے کی پیدائش

بالی وڈ کے  مقبول ترین جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے رنویر سنگھ اور دیپیکا کے ہان ننھی پری کی آمد کی تصدیق کر دی، رپورٹ کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش 8 ستمبر کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو کہ ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس ہسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ داخل ہوگئی تھیں۔ مقبول ترین جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں دونوں کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیا جائے،بیرسٹر گوہر

رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیا جائے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ ہمیں پر امن طریقے سے جلسہ کرنے دیں۔

سنگجانی جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے سے متعلق پرنے پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خبر آئی ہے اسلام آباد میں ہر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے سنگجانی کی طرف رواں دواں ہیں۔ آج سنگجانی کے مقام پر تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔میری درخواست ہے کہ پر امن طریقے سے جلسہ ہونے دیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے دیں، دھرنا دیں گے اور نہ ہی لانگ مارچ کریں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے اطراف میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے  جلسہ گاہ کے اطراف  میں تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے۔

تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج تحریک انصاف قیادت نے اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll