مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں77 لاکھ 19 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اوگرا اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں77 لاکھ 19 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں83 لاکھ 83 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اکتوبر 2023 میں20 لاکھ 83 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ سال اکتوبر میں 20 لاکھ 64 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی نمو ہوئی۔ ستمبر میں 19 لاکھ 55 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو اکتوبر میں بڑھ کر20 لاکھ 64 ہزار ٹن ہو گئی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 21 ہزار ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 7 لاکھ 18 ہزار ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 26 لاکھ 37 ہزار ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 26 لاکھ 4 ہزار ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 28 لاکھ 16 ہزار ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں26 لاکھ 6 ہزار ٹن ایل این جی کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 12 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 11 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 11 hours ago

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 12 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 12 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 13 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 14 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 12 hours ago

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 13 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 11 hours ago

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 9 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 12 hours ago