پاکستانی عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں کیس کریں گے،علیمہ خان
امریکی سفارتحانہ اس سازش میں پوری طرح شامل تھا، عمران خان کا پیغام


عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جن سے ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔
سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں آئی ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی کی علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے،کل جج نے بھی کہا کہ سائفر کیس میں عمران خان پر جو دفعات لگائی جارہی ہے ان کے تحت انہیں سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ سازش میں پوری طرح شامل تھا، پاکستانی عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو ڈونلڈ لو کے خلاف امریکا میں کیس کریں گے،علیمہ خان pic.twitter.com/WmH7WE7L1R
— GNN (@gnnhdofficial) November 17, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمیشرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں کہ جس پر خدشہ ہے ک سزائے موت ہوگی یا عمرقید ہو گی، رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان پر کیس کیا کہ انہوں نے پاکستان کا بہت بڑا سیکرٹ قوم کو بتا دیا، پاکستان میں ہمیں انصاف ملنا چاہیے اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لُو پر کیس کریں گے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ امریکی سفارتحانہ اس سازش میں پوری طرح شامل تھا، جیل میں اچھی روٹین بنی ہوئی، وہ بالکل اچھی صحت میں ہیں، اور ان کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 22 منٹ قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
- 14 منٹ قبل

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 2 گھنٹے قبل

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
- 18 منٹ قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
- 36 منٹ قبل