Advertisement
تجارت

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ

گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 326 یونٹس فروخت ہوئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 17th 2023, 8:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں 730 یونٹس بسوں اور ٹرکوں کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے۔

اکتوبر میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 183 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 44 فیصدکم ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 326 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ہوئی۔ ستمبرمیں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 185 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اکتوبر میں کم ہو کر 183 یونٹس ہو گئی۔

Advertisement