جی این این سوشل

علاقائی

اینٹی سموگ اسکواڈ کی کاروائیاں ،4بوائلر سیل کردیے ،مالکان کوجرمانے عائد

ضلع میں سموگ کی روک تھام کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے اورماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا موجب بننے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اینٹی سموگ اسکواڈ کی کاروائیاں ،4بوائلر سیل کردیے ،مالکان کوجرمانے عائد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد : ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔اس ضمن میں محکمہ ماحولیات اورٹرانسپورٹ کی طرف سے بھرپور ایکشن لے کر سموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ایک روز میں مختلف مقامات پر 4،انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل کر دیے  مالکان کو 12 لاکھ روپے جرمانہ،3 مقدمات کا اندراج اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کرایا ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ایک روز میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 5 بھٹہ جات سیل،مالکان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہرات پر زہریلا دھواں دینے والی 9وہیکلز کے چالان،3ان فٹ گاڑیاں بند،ایک مقدمہ درج اور 16 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سموگ کی روک تھام کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے اورماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا موجب بننے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ماحولیات،ٹرانسپورٹ اور زراعت کے افسران فیلڈ میں بلاتعطل سرگرم عمل ہیں جبکہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔

 

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی فورسز کا بے گنا ہ فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے 24گھنٹوں میں مزید 42فلسطینی شہید، 107زخمی کردیئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا،1فلسطینی شہید،5زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے، صہیونی فورسز نے اب تک 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کو کر دیا۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 40ہزار 861 فلسطینی شہید، 94ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا، ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلئے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارت انتخابات 5 نومبر کو ہوں گےجس کی تیاریاں ابھی عروج پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں، اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کا 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان

قومی اسمبلی سے قبل آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت پر قرارداد منظور کی تھی اور آج قانون ساز اسمبلی نے بھی 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے، چوہدری انوار الحق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم آزاد کشمیر کا 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانے کا اعلان

مظفرآباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے قبل آزاد کشمیر کی اسمبلی نے ختم نبوت پر قرارداد منظور کی تھی اور آج قانون ساز اسمبلی نے بھی 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ 

چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے عوام کو بجلی تین روپے فی یونٹ کی شرح سے فراہم کی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت نے عوام کے لیے بہت سے کام کیے ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بھی آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے اور کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll