Advertisement
پاکستان

پاکستان سے اب تک 235,821افغانی ملک چھوڑ کر افغانستان جاچکے ہیں

غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں سمیت افغان باشندوں کی ان کے ملکوں کو واپسی جاری ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 19th 2023, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سے اب تک 235,821افغانی ملک چھوڑ کر افغانستان جاچکے ہیں

غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں سمیت افغان باشندوں کی ان کے ملکوں کو واپسی جاری ہے ۔

ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چمن اور طورخم بارڈرز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر اپنے وطن واپس جارہے ہیں ۔

افغان باشندوں کی باعزت اپنے وطن واپسی کیلئے ملک کے کئی اضلاع میں دیگر اقدامات کے علاوہ ان کے عارضی قیام کیلئے تمام سہولتوں سے آراستہ کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔

گزشتہ روز دوہزار نوسوانسٹھ غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 1092 مرد، 668 خواتین اور 1199 بچے شامل تھے اب تک مجموعی طورپر دو لاکھ پینتیس ہزار آٹھ سو اکیس افغان باشندے افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement