مسائل تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک مسلم حکمران مل کر جہاد نہیں کریں گے، امیر جماعت اسلامی
غز ہ مارچ سے دشمن کو پیغام ملے گا کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں،سراج الحق


جماعت اسلامی کے امری سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک شیطانی ریاست ہے، اسرائیل کو سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مارچ کیا جس میں ہر سو فلسطینی پرچم دیکھائی دیئے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہے۔
غزہ مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مارچ سے دشمن کو پیغام ملے گا کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں، پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ہمارا دشمن وہ ہے جو انسانیت کا دشمن ہے، بیت المقدس پر قبضہ کرنے والا ہمارا دشمن ہے۔ فلسطینیوں نے کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، نہتے فلسطینی ٹینکوں اور توپوں کے سامنےکھڑے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ کشمیر و فلسطین آزاد ہو، بے روزگاری و کرپشن ختم ہو، تعلیم و ترقی کا دور دورہ ہو تو نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ہٹا کر اہل اور ایمان دار قیادت کو موقع دیں۔ طوفان اقصیٰ حق و باطل کا معرکہ ہے، اس کے بعد دنیا ظالم اور مظلوم کے درمیان تقسیم ہو چکی ہے۔ جو مظلوم کے ساتھ ہے وہی زندہ ہیں باقیوں کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے
ان کا کہنا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں آپ کےجلسوں اور ریلیوں سےکیا ہوگا؟ بتاناچاہتا ہوں کہ جلسوں اور ریلیوں سے بیداری پیدا ہوگی۔ فلسطین کی حمایت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج کے اجتماع نےثابت کردیا کہ فلسطین لاوارث نہیں، ہم نے فلسطین کو پیغام دیا کہ آپ اکیلے نہیں ہو۔ ہماری مائیں، بہنیں اور بچے ملبے تلے دب گئے ہیں، اسرائیل نے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بھی بمباری کی، غزہ میں جاری قیامت صغریٰ نے امت مسلمہ کو بیدار کیا ہے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملین مارچ کا اعلان کیا تو امریکی سفیر پاکستانی سیاستدانوں سے ملے۔ آج انڈیا پر بھی خوف طاری ہے کہ اسرائیل کے جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی کے باجود اگر غزہ کے عوام کامیاب ہو گئے تو کل کشمیر کے عوام بھی ہمیں شکست فاش دے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادیں ناکام ہیں، مسلم دنیا کے مسائل تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک مسلم حکمران مل کر جہاد کا رستہ اختیار نہیں کرتے۔ وہ دن دور نہیں جب غزہ کے رستے کھلیں گے اور عوامی لشکر غزہ کے مجاہدین کے ساتھ ہوں گے، پاکستانی عوام کی قیادت میں خود کروں گا۔ اگر پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ کشمیر و فلسطین آزاد ہو، بے روزگاری و کرپشن ختم ہو، تعلیم و ترقی کا دور دورہ ہو تو نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کو ہٹا کر اہل اور ایمان دار قیادت کو موقع دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ایجنڈا ترقی کا ہے، قرآن و سنت کی حکمرانی کا ہے، کشمیر کی آزادی اور غریبوں کے مسائل حل کرنے کا ہے۔ پاکستانی عوام ہمارا ساتھ دیں۔

پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے پہلوان دین محمد 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز کی فائرنگ کا انکشاف، بھوکے فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- ایک منٹ قبل

احتجاج کا معاملہ ، سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

قطر کا حماس قیادت سے ذاتی ہتھیار جمع کرانے کا مطالبہ، جنگ بندی کوششوں میں نئی پیش رفت
- 2 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 19 منٹ قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 20 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، KSE-100 انڈیکس 130,686 پر بند
- 2 گھنٹے قبل