Advertisement
علاقائی

سندھ کی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

گاجی خان لغاری اور رئیس احمد خان لغاری نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 19th 2023, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ کی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی : مسلم لیگ ن نے سیاسی مخالفین کی وکٹیں گرانا شروع کردیں ۔

دادو کی سیاست میں اثر رسوخ رکھنے والا اور ماضی میں سیاست کا بادشاہ مانا جانے والا لغاری خاندان بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گیا ۔

لغاری سردار نے بشیر میمن سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے اعلان کر دیا ۔

گاجی خان لغاری اور رئیس احمد خان لغاری نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب رئیس غلام انڑ اور امام علی انڑ نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement