امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیرا علیٰ بلوچستان میر علی مردان سے ملاقات
ملاقات میں قونصل جنرل کراچی کونرڈ ٹریبل بھی موجود رہے


نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور قونصل جنرل کراچی کونرڈ ٹریبل نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امریکی سفیر اور قونصل جنرل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان روایتوں کا امین صوبہ ہے جو سرمایہ کاری کے لیے موزوں خطہ ہے بلوچستان میں امن ، تعلیم ، خواتین کی معاشی ترقی اور مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں جاری امریکی معاونت کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔ امریکی حکومت اور عوام نے تعلیم خصوصا گرلز ایجوکیشن کے لئے نمایاں تعاون کیا ہے جب کہ دہشتگردی ، جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بلوچستان پولیس کو گاڑیاں ، جدید آلات اور ساز و سامان فراہم کیا ہے۔
پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافے کا یہ منصوبہ امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے مفید ثابت ہوا ہے ۔اس کے علاوہ بلوچستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے کاروباری مواقع کی فراہمی کا منصوبہ بھی ترقی نسواں کے لئے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے ۔
ا س موقع پر امریکی سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات بہتر سمت پر گامزن ہیں اور ہم باہمی عزت و احترام پر مبنی خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس سے قبل بھی بلوچستان کا دورہ کیا اور ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کو مہمان نواز اور پر خلوص پایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و انصاف کی فراہمی کے منصوبوں میں معاونت کررہے ہیں اور پائیدار سماجی ترقی ہمارے اہداف کا حصہ ہے۔ امریکا اور عالمی اداروں نے سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اور متاثرین کی فوری امداد و بحالی کے لئے کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور امریکی سفیر و قونصل جنرل کے مابین سوئینر اور تحائف کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 21 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 گھنٹے قبل




