جی این این سوشل

تفریح

نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجا لیا

سچ ہے، ہر تاج سر کیلئے ہوتا ہے ہر سر تاج کیلئے نہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایل سلواڈور: نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے مس یونیورس 2023ء کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن "مس یونیورس" میں 80 سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔

نکاراگوا کی حسینہ شینس پالاسیوس مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

شینس پالاسیوس نکاراگوا سے یہ مقابلہ حسن جیتنے والی پہلی خاتون ہیں، وہ مس یونیورس کا تاج سر پر پہنتے ہوئے خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں۔

دوسری جانب عالمی مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے والی پاکستان کی ماڈل ایریکا رابن کی کیٹ واک نے پردیس میں دیسی رنگ بکھیر دیئے، 25 سالہ پاکستانی ماڈل ایریکا رابن نے ساتھی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر ہر ایک کی توجہ سمیٹی۔

پاکستان

افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سی پیک یا سرمایہ کاری کے دیگر منصوبوں کےخلاف کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے بھارت پرظالمانہ قوانین ختم کرنے اور مقبوضہ خطے میں احتجاج کو دبانے کےلئے دہشت گردی کو ترک کرنے پر زو ر دیا۔

ترجمان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدارقیام امن کےلئے  پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔

 مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری اس سلسلے میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

 انہوں نے کہا  پاکستان مقبوضہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر  میں مزید کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی  آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اورازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد

این سی اے نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش تصویری نمائش کا اہتمام کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اورازبکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے ازبکستان اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔پی این سی اے نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 31 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک دلکش تصویری نمائش کا اہتمام کیا۔

پی این سی اے کے احاطے میں منعقد ہونے والی یہ اہم تقریب دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ثقافتی تعلقات اور مشترکہ ورثے کا ثبوت ہے۔ نمائش کا افتتاح پاکستان میں ازبکستان کےسفیر اویبک عثمانوف، وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ نے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایم ایوب جمالی کے ہمراہ کیا۔

ازبکستان کے سفیر اویبک عثمانوف نے افتتاحی تقریب کے دوران تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور سفارتی تعلقات کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔اپنے خطاب کے دوران سفیر نے اس شاندار تقریب کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور رہنمائی پر وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت سید جمال شاہ کی تہہ دل سے تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈی جی محمد ایوب جمالی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دو پاکستانی سفیروں عرفان یوسف شامی اور ریاض احمد بخاری کو گرمجوشی سے سلام پیش کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیا۔

وفاقی وزیر سید جمال شاہ نے اپنے خطاب میں ازبکستان اور پاکستان کے مشترکہ ثقافتی ورثے میں شامل خوبصورتی، تنوع اور تاریخی اہمیت کو پیش کرنے میں نمائش کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اسے ایک بصری داستان کے طور پر بیان کیا، جس میں مشترکہ روایات، فنکارانہ اظہار، اور پائیدار میراث کے دھاگوں کو ایک ساتھ باندھا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ نمائش ایک مشترکہ کوشش، تاریخی تصویروں کا ایک سابقہ مجموعہ پیش کرتی ہے جو ازبکستان اور پاکستان کے رہنمائوں کے درمیان فعال اور متحرک بات چیت کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ نمائش خاص طور پر گزشتہ تین دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے رہنمائوں، وزراء، سفارت کاروں اور حکام کی جانب سے کیے گئے تعاون کو نمایاں کرتی ہے، جس سے دوطرفہ مضبوط تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔جمال شاہ نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ثقافتی سفارت کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں کو جوڑنے میں یہ نمائش اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ نمائش ثقافتی سفارت کاری کے لیے غیر متزلزل عزم اور ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کا ثبوت ہے۔ نمائش 3 دسمبر 2023 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll