امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے حماس کی قید میں اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے کا خیرمقدم

حماس کی قید سے رہائی کے بعد مزید امریکی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 22nd 2023, 11:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے حماس کی قید میں اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کی قید میں اسرائیلیوں کی رہائی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے اس معاہد ے میں ثالثی پر قطر کے شیخ تمیم بن حمد الثانی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادگی پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس عز م کا بھی اظہار کیا کہ حماس کی قید سے رہائی کے بعد مزید امریکی شہریوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حماس کی قید سے تمام امریکی شہریوں کی رہائی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔\