انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے


لندن: انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹیبل پر 28 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔لیور پول اور آرسنل کی ٹیموں کے 27،27 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیمیں اب تک 12،12 میچز کھیل چکی ہیں۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 12 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 9 میں کامیاب رہی اور دو میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ڈرا ہوگیا ۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ لیور پول اور آرسنل کی ٹیموں کے 27،27 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 8 میچز جیت چکی ہے اور وہ 26 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ آسٹن ولا کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

معیشت بہتری کی طرف گامزن،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 2 کروڑ سے زائد ڈالرز کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

سرحدی کشیدگی، قطر کی ثالثی میں افغان طالبا ن اور پاکستان کے درمیان آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے
- ایک گھنٹہ قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

حالیہ سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان، 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر،رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 16 گھنٹے قبل

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 5 گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 14 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل سواری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
- 19 منٹ قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 14 گھنٹے قبل