ٹیکنالوجی
پاکستان ریلوے نے آن لائن رابطہ ایپ متعارف کرادی
ریلوے کے نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ نے باضابطہ طور پر رابطہ ایپ کا اجرا کیا
پاکستان ریلویز نے مسافروں کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کے لئے آج (بدھ) لاہور میں رابطہ ایپ کا اجرا کیا۔
ریلوے کے نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ نے باضابطہ طور پر رابطہ ایپ کا اجرا کیا۔
ایپ کی سہولت تین ریل گاڑیوں پر مہیا کی جائے گی اور آئندہ دنوں میں مزید ریل گاڑیوں کیلئے بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔ رابطہ ایپ مسافروں کو گھر سے اپنا سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے گی اور وہ ٹکٹوں ، ہوٹلوں، ٹیکسیوں اور طعام کیلئے بکنگ کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان ریلوے نے ایسی ایپ بھی متعارف کروائی تھی جس سے گھر بیٹھے آن لائن ٹرین کو ٹریک کیا جا سکتا ہے اور اس ٹرین کے ٹائم کا بھی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے ۔
کھیل
دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا
ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم اور ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہےجبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا
دورہ جنوبی افریقہ کےلیےقومی ٹیم کےاسکواڈز کا اعلان کردیا گیا،ون ڈےاسکواڈمیں بابراعظم ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہے،جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
قومی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلےگی،ورک لوڈ منیجمنٹ کے باعث شاہین آفریدی صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ہیں،بابراعظم،محمد رضوان،صائم ایوب،سلمان آغا تینوں اسکواڈز میں شامل ہیں،فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں
ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر ) شامل ہیں۔
ممبرسلیکشن کمیٹی اورعبوری وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے جس فارمیٹ کے لیے جو کھلاڑی ضروری ہے اسی سلیکشن کی پالیسی اپنائی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تینوں اسکواڈ اچھی طرح سے متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ تاہم سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں تیز بولنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا ہے جو سیم بولنگ کے ماہر ہیں۔
پاکستان
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کا عراق کا دورہ
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عراق کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے عراق کے وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی اور عراقی حکام نے عسکری تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق عراق کی سول و ملٹری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشاورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
دوران ملاقات چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی قیادت نے دفاع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
کھیل
محسن نقوی کا ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایک کروڑروپے کا انعام
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا مہمان بنایا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، تمام کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا مہمان بنایا اور اس موقع پر ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا ۔
محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت پاکستان کی جیت ہے ، آپ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے سے قوم کو خوشیاں ملی ہیں ، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد دی ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پورا سپورٹ کریں گے،بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، امید ہے کہ آپ فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سلطان شاہ کا کہناتھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ