محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کام کی رفتارتیز کرنے اور 4 روز میں مکمل کرنے کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات دیں


لاہور : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیولری انڈر پاس ، والٹن روڈ، اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ و اپ گریڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پرا جیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے والٹن روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی پر اطمینان کااظہار کیا، دورے کے دوران انہوں نے پورے والٹن روڈ کا معائنہ کیا۔ ویزراعلیٰ نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو جتنا جلدی ہوسکے ،مکمل کیا جائے۔
محسن نقوی نے دورے کے دوران دکانیں بند کرانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو فی الفور دکانیں کھولنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہی فوری طور پر دکانیں کھولی گئیں۔ اس کے علاوہ محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی انڈر پاس کی چھت پر کنکریٹ اور اطراف کی سڑکوں پر اسفالٹ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جاری 3 ترقیاتی منصوبوں کا دورہ#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_updates pic.twitter.com/8gstBcri9T
— GNN (@gnnhdofficial) November 22, 2023
محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کام کی رفتارتیز کرنے اور 4 روز میں مکمل کرنے کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا، انہوں نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرپوائنٹ گلبرگ سے والٹن تک سڑک کے اسفالٹ کو دسمبر کے پہلے عشرے میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی قائد پراجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک ہر صورت مکمل کیاجائے۔
محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- ایک دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل




