Advertisement
علاقائی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جاری 3 ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

 محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کام کی رفتارتیز کرنے اور 4 روز میں مکمل کرنے کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات دیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 23 2023، 2:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں جاری 3 ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

لاہور : تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیولری انڈر پاس ، والٹن روڈ، اے ڈی اے نالے کی ری ماڈلنگ و اپ گریڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پرا جیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے والٹن روڈ پر سیوریج کے پانی کی نکاسی پر اطمینان کااظہار کیا، دورے کے دوران انہوں نے پورے والٹن روڈ کا معائنہ کیا۔ ویزراعلیٰ نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کو جتنا جلدی ہوسکے ،مکمل کیا جائے۔ 
محسن نقوی نے دورے کے دوران دکانیں بند کرانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو فی الفور دکانیں کھولنے کا حکم دیدیا، جس کے بعد  وزیر اعلیٰ  کی موجودگی میں ہی فوری طور پر دکانیں کھولی گئیں۔ اس کے علاوہ محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی انڈر پاس کی چھت پر کنکریٹ اور اطراف کی سڑکوں پر اسفالٹ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ 


 محسن نقوی نے اسفالٹ کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور کام کی رفتارتیز کرنے اور 4 روز میں مکمل کرنے کے حوالے سے کنٹریکٹر کو ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کیا، انہوں نے منصوبے کے اطراف مزید پودے لگانے کی ہدایت کی۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب نے سنٹرپوائنٹ گلبرگ سے والٹن تک سڑک کے اسفالٹ کو دسمبر کے پہلے عشرے میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی قائد پراجیکٹ کو دسمبر کے آخر تک ہر صورت مکمل کیاجائے۔ 
محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہوں نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

Advertisement
Advertisement