جی این این سوشل

جرم

کراچی : پولیس اہلکاروں کی تاجر کےگھرمیں ڈکیتی،ڈی ایس پی عمیر طارق کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ڈی ایس پی عمیر طارق کا جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، جبکہ دیگر 3 ملزمان کو بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی : پولیس اہلکاروں کی تاجر کےگھرمیں ڈکیتی،ڈی ایس پی عمیر طارق کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کے معاملے میں عدالت میں سماعت ہوئی ، عدالت نے مرکزی ملزم ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو ملوث ہونے کے جرم میں جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

پولیس اہلکاروں کے  کراچی کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات  میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

عدالت نے ڈی ایس پی عمیر طارق کا جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، جبکہ دیگر 3 ملزمان کو بھی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

یاد رہے کہ انکوائری رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا غیر قانونی چھاپہ ’’ڈکیتی‘‘ قرار دے دیا گیا، 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں انکوائری افسر ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی، ڈی ایس پی یوٹی عمیر باجاری ، شاہین فورس کے اہلکار اور 5 پرائیویٹ افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

 

 

 

پاکستان

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی صورت خیبر پختونخواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امریکا کےغلاموں نے پختونوں پر غلط پالیسیاں تھوپیں، حکمرانوں کے تجربات سے ہمارا نقصان ہوا ہے۔ اپنے فیصلے خود کریں گے، حق مانگنے کے بجائے چھین لیں گے۔

بنوں میں امن مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علی امین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں آپریشن کی وجہ سے ہم خانہ بدوش بنے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں پختونوں نے اہم کردارادا کیا، 65ء کی جنگ میں بھی پختونوں کا کرداراہم تھا، ہم نے ملک کے ساتھ تن، من، دھن سے وفاداری کی۔ قربانی دینا ہمارے خون میں ہے، ملک کیلئےہم قربانی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلے ہم خود کریں گے کوئی دوسرا نہیں، شرپسندوں کےخلاف کارروائی ہماری پولیس کرے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll