Advertisement
علاقائی

کراچی: شاپنگ سینٹرمیں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 25th 2023, 3:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: شاپنگ سینٹرمیں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم آر جے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائراینڈ ریسکیو کمانڈر کے مطابق آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے  ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

حکام نے بتایا ہے کہ  دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے  7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

حکام کاکہنا ہے کہ آگ عمارت کے چوتھے فلورپر لگی  ہے جو تیزی سے پھیلی  اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے ، 8 فائر ٹینڈرز اور 2سنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

Advertisement
Advertisement