جرم
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
6 کاروائیوں میں 186 کلو گرام منشیات برآمد ، 6 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 6 کاروائیوں میں 186 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد جبکہ 6 ملزمان گرفتار لیا گیا۔
ہفتہ کے روز ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سے راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے کینیڈا کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 2 کلو 834 گرام افیون برآمد کی گئی۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 101 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر کیو آر ۔601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
اسی طرح سے کاک پُل اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے خاتون سمیت ایبٹ آباد کے رہائشی تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سرانان بازار پشین کے قریب دو گاڑیوں سے 150 کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے
اسلام آباد: کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارندے کے درمیان کی گئی ہوشربا کال منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دشمن ایجنسیوں کی فنڈنگ اور حمایت سے وجود میں آنے والی کالعدم فتنہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔
خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام اور پی ٹی ایم کارندے کی خفیہ کال میں گھناؤنے عزائم آشکار ہوگئے۔
دوران کال خارجی طارق محمود عرف ابو ہشام نے کہا کہ یہ جو نیچے والی سائیڈ پر جرگہ ہورہا ہے میرا بہت ارمان ہے کہ میں اس میں شرکت کرسکتا، میں اپنے پختون بھائیوں کو بتاتا کہ ہتھیار، سیاستیں اور دھرنے سارے ایک کریں۔
خارجی طارق محمود کا کہنا تھا کہ سارے ایک ہو جائیں چاہے وہ عسکری ہوں یا غیر عسکری یاجوطالبان ہیں اور وہ کے پی کے سے تعلق رکھتے ہیں، پنجابی اور دوسری قوموں کو اپنے علاقے سے نکال دیں اور اپنے علاقوں کو اپنا بنائیں۔
پاکستان
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا اطلاق آج سے آئندہ 2 روز کیلئے کیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانولہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔
حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ،پابندی کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ،محکمہ داخلہ نے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تجارت
ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کے لیے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے اور 15 اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، 20 سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت پنڈی میں 5 روز کیلئے شادی ہال،کیفے اور ریسٹورینٹس بندکرنےکاحکم
-
کھیل ایک دن پہلے
ملک کے کشیدہ حالات پر خاموشی، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج ہماری ہے اس سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا سنگ میل ،پہلی بار 86 ہزار کی سطح عبور
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو جیل سے رہا کردیا گیا