ہر سیاسی پارٹی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے ،کسی پر کوئی پابندی نہیں ،انوارلحق کاکڑ
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے حوالے سے قوم کو آنیوالے ہفتوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے حوالے سے قوم کو آنیوالے ہفتوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔حکومت آئندہ چند روز میں کویت، متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کے ساتھ اربوں ڈالرز کے منصوبوں سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گی۔انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کونسل معاشی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے مختلف شعبوں میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
انہوں نے کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فیصلے ملک میں اقتصادی استحکام کے لئے معاون ثابت ہوںگے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت نے سرحدپار سے ڈالرز اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
ملک کے سیاسی منظرنامے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال آٹھ فروری کو منعقد ہوںگے اور الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گی اور کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔سیاسی جماعتوں کے لئے انتخابی سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی حمایت یافتہ کوئی مخصوص سیاسی جماعت نہیں ہے اور جس جماعت کو عوام اکثریت دلائے گی وہی اگلی حکومت بنائے گی۔بلوچستان میں لاپتہ افراد کے معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کوئی ادارہ جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں ہے۔
سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی بے دخل
- 2 hours ago
حکومت کا حج 2025 کے پیکیج کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 40 minutes ago
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 12 hours ago
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 12 hours ago
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 14 hours ago
کوئٹہ میں متعدد شہریوں کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
- 22 minutes ago
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 14 hours ago
ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان
- 3 hours ago
ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی وضاحت
- 2 hours ago
ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی
- 2 hours ago
مشتعل مظاہرین کابنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی رہائشگاہ کو آگ لگا دی
- 2 hours ago
بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت
- 3 hours ago