نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 59ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔وفاقی وزیر مرتضی سولنگی اورصوبائی وزیر عامر میر کے ہمراہ کیک کاٹا۔وزیراعلی محسن نقوی نے سالگرہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب بھی کیا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی وی والوں کو 59سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔
میری نیک خواہشات پی ٹی و ی اوراس کے ملازمین کے ساتھ ہیں، بطوربراڈ کاسٹر سمجھتا ہوں کہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی پذیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بہترین ادارہ ہے، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا پر مزید کام کرنا ہوگا، دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کیلئے پی ٹی وی کو ڈیجیٹل میڈیا پر کام کرنا ہوگا۔پی ٹی و ی کو 70فیصد ڈیجیٹل میڈیااور30فیصد الیکٹرانک میڈیا پرفوکس کرنا چاہئیے،جو ادارے پرنٹ میڈیا تک رہےوہ پیچھے رہ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بطور انٹرنی پی ٹی وی کا آڈٹ کرنے اس بلڈنگ میں آتا رہا ہوں۔مرتضی سولنگی کا تبصرہ جامع اوردیانتدارانہ ہوتا ہے،ہم منتری مانتے ہیں۔مرتضی سولنگی نے ریڈیو پاکستان میں اصلاعات کیں اوراب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سنبھال رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ لوگ محسن نقوی کو اب محسن ماننے لگے ہیں،پنجاب کاشیر شاہ سوری کہا جانا چاہیے۔بطورصحافی براڈکاسٹرمحسن نقوی کو ترقی کا سفر طے کرتے دیکھا ہے ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری
- 7 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی
- 5 گھنٹے قبل
افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
- 4 گھنٹے قبل
کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
- 3 گھنٹے قبل
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟
- 6 گھنٹے قبل
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا نا ہے ، یوسف رضا گیلانی
- 7 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ غاز
- 5 گھنٹے قبل