چیئرمین پی ٹی آئی کو کل عدالت پیش کرنے کے ابھی تک کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، لطیف کھوسہ
اگر ریاست سکیورٹی نہیں دے سکتی تو کیئر ٹیکر گورنمنٹ ملک کو چلانا چھوڑ دے اور ستعفی ہو جائیں، وکیل عمران خان

سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نیب 190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ میں درخواست دے کر جہاں بھی منتقل کروانا چاہتی ہے کروا لے، اگر وفاقی حکومت لینا چاہتی ہے تو کابینہ ایک درخواست دے کورٹ میں اور لے لیں۔ عمران خان کی صبح عدالت پیشی سے متعلق انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل عدالت پیش کرنے کے ابھی تک کوئی آثار نہیں، سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، بند کمروں کے فیصلوں کو کوئی نہیں مانتا، سیکیورٹی کا مسئلہ انکا ہے، اگر یہ نہیں دے سکتے تو کیئر ٹیکر گورنمنٹ ملک کو چلانا چھوڑ دے، مستعفی ہو جائیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجے ہیں، وہاں درخواست دے کر پیسے لے لیں، ہم کہتے تھے کہ چیئرمین پی ٹی آئی،بشری بی بی کے اکاونٹ میں ایک دھیلا نہیں آیا، ان کا اس رقم سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت ہوئی جس میں فریقین کو بلایا گیا تھا، اس میں فیصلہ کیا گیا اور 35 ارب روپے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ سے نکال کرسرکاری خزانے میں منتقل کر دیا، القادر کا کیس تو اب ختم ہو گیا ہے، نیب اگر برآمدگی کرتی تو وہ اپنی کٹوتی لیتے، ہم کہتے تھے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے یہ جسمانی ریمانڈ نہیں ہے، سپریم کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ براہ راست سرکاری خزانے میں منتقل کر دیئے ہیں، ملک ریاض کے ذمہ 460 ارب روپیہ ڈالا گیا تھا، انھوں نے زمین سندھ میں کم قیمت پر خریدی۔
اڈیالہ جیل میں نئی ہلچل،ایک اور کیس ختم؟بند کمروں کے فیصلے نامنظور!
— GNN (@gnnhdofficial) November 27, 2023
القادر ٹرسٹ کیس کا قصہ تمام!!کل کپتان کا تاریخی استقبال ہو گا؟
لطیف کھوسہ نے بڑی خبر سنا دی!!
#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/2wCh1OfdNu
عمران خان پر دائر دوسرے مقدموں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عدت کے دوران نکاح والے کیس میں بھی کچھ نہیں، میڈیا ٹرائل کے لئے ایک مہم چلائی جا رہی ہے، ایسی ہی ایک شکایت کو مجسٹریٹ مسترد کر چکی ہے، ابھی مانیکا سے جو درخواست دلوائی گئی ہے، اب وہ انکوائری کی سٹیج پر ہے، ابھی کسی کو طلب نہیں کیا گیا وہ خارج بھی ہو سکتی ہے، اس میں عمران خان کو کوئی فکر نہیں ہے۔ آج جو ڈرامہ رچایا گیا ہے، یہ ایک فساد چاہتے ہیں، کسی طریقے سے الیکشن ہو مؤخر کرایا جائے، چیئرمین نے کہا ہر صورت الیکشن لڑیں گے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
نیب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے، سیاسی انتقام لینے کا ادارہ ہے، حکومت ہمیشہ اسکو باندی اور لونڈی بنا کر استعمال کرتی ہے۔ بادشاہ سلامت کے کیسسز کس طرح داخل دفتر کرکے ختم کئے جا رہے ہیں، بادشاہ سلامت کی اس کیس میں بھی چٹ مل جائے گی، اس طرح بے گناہی نہیں ملتی، شریفوں نےدھرتی ماں کو لوٹا ہے، شریف خاندان کے خلاف بہت شواہد ہیں، قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ممالک پراپراٹیز خریدی گئی، ان کے فرزند ارجمند بڑے پراپرٹی ٹائیکون ہیں۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 8 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل









