ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور بشمول سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز المتائر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور بشمول سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی نے معزز مہمان نے آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں فوجی تربیت بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و ماستحکام کے لئے دی گئی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔
آرمی چیف نے مہمان شخصیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے تعلقات ہیں ، پاکستان ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ قبل ازیں مہمان شخصیت کی جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامتی پیش کی ۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 16 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل




