انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ اقتصادی استحکام کے حصول کے لئے نجی شعبہ کی شمولیت کے ذریعے محصولات کی وصولیوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کی ترقی کے لئے ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام کے حصول کے لئے نجی شعبہ کی شمولیت کے ذریعے محصولات کی وصولیوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔
ملک کو درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے وسائل کا بہتر نظم و نسق نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ضروری ہے۔
ستر کی دہائی کے آخری عرصے اور اس کے بعد کے ڈراموں اور پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے ڈرامہ، موسیقی، تعلیم اور معلومات کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دور کا سارا کام ہماری تہذیب اور ثقافت کی پہچان ہے۔
وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ قومی اور علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 hours ago



