جی این این سوشل

تجارت

دھاتوں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

جاری مالی سال میں دھاتوں کی درآمدات پر 1.329 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ  مالی سال کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے، ادارہ شماریات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دھاتوں کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر  کمی ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں دھاتوں کی درآمدات پر 1.329 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ  مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی برآمدات پر 1.643 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر 2023 میں دھاتوں کی درآمدات پر 367 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں دھاتوں کی درآمدات پر 393 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبرمیں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادو ں پر 19 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ ستمبر میں دھاتوں کی درآمدات پر 308 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو اکتوبر میں بڑھ کر 367 ملین ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 17.091 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کا درآمدی بل 20.91 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔

پاکستان

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 34 فلسطینی شہید

محصور غزہ میں آج (ہفتہ) اسرائیل کے جاری حملوں میں 34 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے چھ فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں جو وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں آج صبح ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بدھ کو شروع ہونے والے اسرائیلی حملے میں بیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے کم از کم بائیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔گزشتہ رات چھاپوں میں گرفتار کئے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی، ایک خاتون، سابق قیدی اور بچے شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، امدادی ٹیم روانہ

روسی حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک کرمنل کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی ہیلی کاپٹر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے، امدادی ٹیم روانہ

روس کا ایک ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے تین افراد سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک پرواز پر روانہ ہوا تھا۔

روسی حکام نے اس واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ایک کرمنل کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور فضائی ٹرانسپورٹ آپریشن کے دوران کسی قسم کی غلطی ہو سکتی ہے۔

لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چالیس سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ایک امدادی ٹیم کو فوری طور پر روانہ کیا گیا ہے۔ تاہم کم چٹکا کے علاقے میں خراب موسم اور شدید دھند نے امدادی کارروائیوں میں کافی رکاوٹیں پیدا کر رکھی ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر سے رابطہ قائم کرنا بھی ممکن نہیں ہو پا رہا۔

امدادی کارروائیوں میں مصروف حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال انتہائی نازک ہے اور ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاہم وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ لاپتا افراد کو جلد از جلد تلاش کر لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll