پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج ہوگا ، پٹرولیم مصنوعات کی نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق16مئی سے ہونا تھا تاہم نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے سےہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج کیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی 15روزہ قیمتوں کااطلاق16مئی سے ہوناتھا لیکن عیدکی چھٹیوں کےباعث قیمتوں کی سمری تیارنہیں ہوسکی تھی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، اوگرا نے حکومت کوتجاویزارسال کردیں، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دوتجاویزدی ہیں، عالمی تناظرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویزدی گئی ہے۔
پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں، دوسری تجویز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی تجویز دی گئی، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی لٹراضافے کی سفارش، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لٹراضافے کی تجویزکی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے سےہوگا۔
یاد رہے 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
حکومتی ترجمان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت 4.8 ارب روپےکا بوجھ عوام کی خاطر برداشت کررہی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

معاشی بحران: ایرانی وزیر خزانہ مواخذے کے بعد برطرف
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ فلم ’انورا‘ نے آسکر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
- 19 منٹ قبل

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، عامر ڈوگر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری
- ایک گھنٹہ قبل

ایرانی نائب صدر جواد ظریف عہدے سےمستعفی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کے طلبہ کیلئے خوشخبری،لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

نجی گیسٹ ہاؤس میں پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والے نیب افسر کی موت پر اہم انکشافات سامنے آ گئے
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایک سال کی کارکردگی دیگر صوبائی حکومتوں پر سبقت لے گئی، بیرسٹر سیف
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں عید الفطرکب منائی جائے گی ؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بتا دیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

پمز اسپتال کی چار رکنی ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ جاری، ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
- 3 گھنٹے قبل