لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں جو توہین عدالت اور 7 مئی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر کی گئیں جب کہ درخواست میں 6 سرکاری افسران، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں امجد پرویز کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 مئی کو کورٹ نے شہباز شریف کے باہر جانے کے متعلق واضح احکامات جاری کیے ، افسران اور ایف آئی اے حکام کی موجودگی میں عدالت نے حکم سنایا ، عدالتی حکم نامہ ٹیلی فون ، واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری کی جانب سے ایف آئی اے میں حکم نامہ کی کاپی بھی موصول کرائی گئی ، عدالتی احکامات کے باوجود شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔ اس عمل سے ثابت ہو گیا کہ سرکاری اداروں کو سیاسی انجنئیرنگ کے لیے استعمال کیا جا رہاہے ۔
عدالت میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے، عدالتی فیصلے میں پاسداری نہ کرنے متعلقہ حکام کو عدالت میں طلب کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کے مرتکب حکام کیخلاف کارروائی کی جائے، اور عدالت کو سات مئی کے فیصلے پر فوری عمل کرنے کے حکم دیا جائے ۔
دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 34 منٹ قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 6 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 5 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 29 منٹ قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 5 گھنٹے قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 6 گھنٹے قبل








