فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے


الماتے: قزاخستان کے سب سےبڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق ان کی موت کاربن مونو آکسائیڈ سے ہوئی۔رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33 بجے اڈی شریپوف اسٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔واضح رہے کہ الماتے 1979 تک قزاخستان کا دارالحکومت رہا اور اس وقت ایک بڑا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- an hour ago

ایل او سی پانڈو سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ
- 12 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 6 minutes ago

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر اور سید نور کا تھلیسیمیا کی آگہی کے لیے نور فاؤنڈیشن کا دورہ
- 13 hours ago

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 2 hours ago

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں
- 2 hours ago

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 38 minutes ago

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا
- 2 hours ago

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار
- 3 hours ago

کیتھولک عیسائیوں کے نئے پوپ فرانسس کا انتخاب ہو گیا،چمنی سے سفید دھواں خارج
- 13 hours ago