Advertisement
علاقائی

اٹک، جنڈ میں ہائی ایس کی فورڈلوڈر کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ، 11 مسافر زخمی

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 30th 2023, 7:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اٹک، جنڈ میں ہائی ایس کی فورڈلوڈر کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ، 11 مسافر زخمی

اٹک: اٹک کی تحصیل جنڈ میں ہائی ایس کی فورڈلوڈر کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 11 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقے نمل گاؤں کے قریب ہائی ایس نے روڈ پر کھڑے فورڈ لوڈر وہیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں 70 سالہ زوجہ زمرد خان موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ڈرائیور اور 10 خواتین زخمی ہوگئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

 

Advertisement