انسداد منشیات فورس کی کارروائی ،بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ سربراہ سمیت گرفتار
اے این ایف نے 18 نومبر 2023 کو گروہ کے سرغنہ، اللّٰہ نور کو بھی گرفتار کر لیا


اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 رُکنی بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ کو سربراہ سمیت گرفتارکرلیا ۔
ترجمان اے این ایف کے جاری بیان کے مطابق اللّٰہ نور نامی منشیات اسمگلر اس گروہ کا سربراہ تھا ۔ گروہ موٹروے کے ذریعے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے۔اس گروہ کے خلاف جامع منصوبہ بندی کے بعد کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران پہلے گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ان کارروائیوں کے دوران 419 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ منشیات میں چرس اور افیون شامل ہیں۔ اے این ایف نے 18 نومبر 2023 کو گروہ کے سرغنہ، اللّٰہ نور کو بھی گرفتار کر لیا۔
دورانِ گرفتاری ، ملزم اللّٰہ نور سے مزید 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اللّٰہ نور گینگ کی گرفتاری اے این ایف کی ایک نہائیت اہم کامیابی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گروہ کی گرفتاری منشیات کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago



