غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کے جزوی حل کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے، محمد اشتیہ
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے کے جزوی حل کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ایک مخصوص ٹائم ٹیبل کے اندر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی محاذ کی تشکیل پر زور دیا۔
اشتیہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سےخطاب میں مزید کہا کہ ہم دو ریاستی حل کے حصول کے لیے ایک بین الاقوامی محاذ چاہتے ہیں۔ یہ محاذ ریاست فلسطین کی زمینوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کےلیے ایک ٹائم فریم کے تحت کام کرے، غزہ یا مغربی کنارے کے لیے جزوی حل کے بارے میں بات کرنا ممکن نہیں ہے، حل جامع اور مربوط ہونا چاہیے جس میں غزہ اور مغربی کنارے، بشمول یروشلم اور پناہ گزینوں کی واپسی کا حق ہونا چاہیے۔
محمد اشتیہ نے غزہ میں جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم غزہ کی پٹی سے اپنے بچوں کی جبری نقل مکانی کو نہیں، غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں پر اسرائیلی قبضے کو نہیں اور بفر زونز کا قیام نہیں چاہتے، انہوں نے جنگ بندی، غزہ کی پٹی میں امداد کی ترسیل اور اسرائیل کو ایک "قابض ریاست" کے طور پر انسانی امداد کی فراہمی اور پٹی میں تمام گزرگاہوں کو کھولنے کا ذمہ دار ٹھہرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 10 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل