مشن ہائی سکول پشاور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی


لاہور: مزاح نگاری، مکتوب نگاری، افسانہ نگاری، شاعری، تنقید نگاری میں اپنا ایک الگ مقام بنانے والے پطرس بخاری کی آج 65 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
پروفیسر پطرس یکم اکتوبر 1898ء کو پشاورمیں پیدا ہوئے، مشن ہائی سکول پشاور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کیا اور کیمبرج یونیورسٹی کے کالج سے انگریزی ادب کی اور اول درجے کی سند حاصل کی، پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور میں کئی سال تک ادبیات کے پروفیسر رہے۔
پنجاب ٹیکسٹ بک کمیٹی کے سیکرٹری سمیت 1937ء سے ڈپٹی کنٹرولر اور 1940ء سے کنٹرولر جنرل آل انڈیا ریڈیو کے عہدے پر بھی فائز رہے، 1946ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے، 1955ء میں اقوام متحدہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنے۔
پطرس بخاری کے 11 مضامین کو شہرہ آفاق حیثیت حاصل ہے، ان میں مرحوم کی یاد میں، کتے، میبل اور میں، لاہور کا جغرافیہ، ہاسٹل میں پڑھنا، سینما کا عشق اور میں ایک میاں ہوں کو کافی شہرت حاصل ہوئی، ان کے طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مختصر مجموعہ پطرس کے مضامین پاکستان اور بھارت میں اردو نصاب کا حصہ ہیں۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک گھنٹہ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 21 گھنٹے قبل







