ٹیکنالوجی

اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا

مالی اخراجات بڑھ جانے کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ،سی ای او

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 6th 2023, 9:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا

میوزک اسٹریمنگ ملٹی نیشنل کمپنی “اسپاٹی فائے” نے دنیا بھر سے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق “اسپاٹی فائے”کمپنی نے اعلان کیا کہ ملازمت سے نکالنے جانے والے افراد 5 مہینے تک اپنی تنخواہیں اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نےملازمین کو لکھےخط میں کہا کہ کمپنی نےدنیا بھر سے اپنے 17 فیصد اسٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور ملازمین کو نکالنے کا آغاز فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں کمپنی سے 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جبکہ ایک ہزار 500 ملازمین کو پورے سال میں فارغ کیا جائے گا۔