غزہ صورتحال، شاہ محمود قریشی کا 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کیساتھ امریکا جانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں آج رات ترکی روانہ ہورہاہوں،ہم فلسطین کے ایک ایک فرد کی ترجمانی کریں گے، مجھ سمیت4 ممالک کے وزرائے خارجہ نیویارک جارہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائدحزب اختلاف نےمسئلہ فلسطین پرجن جذبات کااظہارکیا ان کو سراہتا ہوں،قائدحزب اختلاف کی بہت سی باتوں سے اتفاق ہے۔پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں اپنا مؤقف پیش کردیا ہے، پاکستانی مؤقف کی تعریف کی گئی اورسراہا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس بربریت اورخون کی ہولی کاآغاز27 رمضان کوہوا، گزشتہ روزاوآئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس ہوا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ورچوئل اجلاس بھی ہوا۔چین کی قیادت اوران کے وزیرخارجہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،چین کے وزیرخارجہ کی کوشش سے تقریباًتمام ممالک ایک مؤقف پرمتفق تھے لیکن بدقسمتی سے امریکا نے ویٹوپاوراستعمال کرکے اس میں رکاوٹ ڈالی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج سفارتی سطح پر سب سےاہم ادارہ سلامتی کونسل ہے،ہم نے اوآئی سی اوریو این سکیورٹی کونسل فورم پر اپنا موقف بھرپور پیش کیا۔پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتا رہے گا،فلسطین کا مسئلہ ہویاکشمیرکا،ہم اس پرکبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اوآئی سی کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد آئی۔
وزیرخارجہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں چیزوں کو دبانا اتنا آسان نہیں ہے،10 سالہ بچی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی، اس ویڈیو نے لوگوں کی آنکھیں نم کردیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیرخارجہ سے سلامتی کونسل کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا،ایک وفد کی صورت میں سلامتی کونسل سے رابطہ کرنے پراتفاق کیاگیا،ہم مطالبہ کرینگےکہ فوری طورپراقوام متحدہ جنرل اسمبلی کااجلاس بلایا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں آج رات ترکی روانہ ہورہاہوں،ہم فلسطین کے ایک ایک فرد کی ترجمانی کریں گے،مجھ سمیت4 ممالک کے وزرائے خارجہ نیویارک جارہے ہیں،7 روز ہوگئےبمباری رکی نہیں،ہرروزشہادتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 16 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 10 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل




