واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992ء کو اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں انتہا پسند ہندوؤں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا


پاکستان نے بھارت سے مذاکرات کے ذریعے کہا ہے کہ وہ اقلیتوں خصوصا مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں بھارت کے شہرایودھیہ میں تاریخی بابری مسجد شہید کئے جانے کے 31 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ایک بیان میں کہا اقلیتوں کا تحفظ اور عبادت گاہوں کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے ، ترجمان نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے نہ صرف اس نفرت انگیز اقدام کیلئے مجرمان کو بری کردیا بلکہ شہید کی جانے والی مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کی اجازت بھی دی ، توقع ہے کہ جنوری 2024 میں بھارت میں عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح ہوگا۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992ء کو اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں انتہا پسند ہندوؤں نے بابری مسجد کو شہید کیا تھا۔
ممتاز زہرابلوچ نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف غصہ جو بابری مسجد کی شہادت کا باعث ہمیشہ سے شدت کے ساتھ جاری رہا ہے ترجمان نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں حملوں کی زد میں رہے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت میں اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے ،نفرت پر مبنی تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کا نوٹس لے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 6 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- ایک دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 6 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل



