تفریح
معروف نعت خواں جنید جمشید کو اپنے مداحوں سے بچھڑے7 برس بیت گئے
جنید جمشیداپنی اہلیہ کے ہمراہ 7 دسمبر کوچترال سے اسلام آباد آتے ہوئے ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئے
دل دل پاکستان سے شہرت کی بلندیوں کا سفر کرنے والے جنید جمشید کو دنیا سے گئے 7 برس بیت گئے.
جنید جمشید جنہوں نے دل دل پاکستان جیسا ملی نغمہ گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی کئی سال تک پاپ سنگنگ سے وابستہ رہ کر نام کماتے رہے لیکن پھر شوبز کی دنیا ترک کرکے مذہب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا اور لوگوں کے دلوں میں اپنی قدر وقیمت میں اضافہ کیا۔
جنید جمشید7 دسمبر کو قومی ایئر لائن پی کے 661 کی پرواز پر چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئے ان کے ساتھ اہلیہ سمیت 45 دیگر مسافر بھی لقمہ اجل بن گئے۔وہ زندگی میں ایک بڑی اور مثبت تبدیلی سے نوجوانوں کیلیے رول ماڈل بنے۔
جنید جمشید نے اپنی زندگی کا بھرپور عروج دیکھا۔ وہ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ والد کا تعلق پاکستان ائیر فورس سے تھا اسی لیے ان کی خواہش تھی کہ بیٹا بھی اسی شعبے سے وابستہ ہو لیکن انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سنگنگ سے کیا۔
جنید جمشید یونیورسٹی دور میں میوزک سے لگاؤ ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ایک بینڈ تشکیل دیا۔ جس نے 1983 میں پشاور اور پھر اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنی فن کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں اس چھوٹے سے بینڈ وائٹل سائنس نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور دل دل پاکستان جیسے مشہور قومی نغموں کو تخلیق کیا۔
اپنے گلوکاری کے کیریئر کی بلندی پر پہنچنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں دین کی راہ دکھادی جس کے بعد انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہا اور اللہ والوں سے ناطہ جوڑ لیا۔ جب انہوں نے دین کی سربلندی کا علم اٹھایا تو کسی مشکل کی پروا نہ کی۔ تبلیغی جماعت سے وابستگی کے بعد جنید جمشید دین کی تبلیغ کے لیے دیس دیس گئے۔
علاقائی
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی
ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
دنیا
برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ
دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے
دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سربراہی اجلاس میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔
اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ برازیل میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔
علاقائی
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاربازیاب
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے تمام اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تمام مغوی اہلکاروں کی بازیابی کی تصدق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ عمائدین اور پولیس کی کوششوں سے یہ کامیابی ملی ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ روز بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کے سب ڈویژن وزیر میں قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور پھر وہ 7 اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
ڈی پی او نے تصدیق کی کہ بازیاب ہونے والے تمام 7 اہلکار بحفاظت بنوں پہنچ گئے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی