پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
درخواست بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے سینئر مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر کی توسط سے دائر کی گئی


تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست پی ٹی آئی اور سابق چئیرمین عمران خان کی جانب سے سینئر مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر کی توسط سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کےانعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 23 نومبر2023 کے فیصلے کو عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) December 7, 2023
پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 23 نومبر کے حکم کو عدالت کے روبرو چیلنج… pic.twitter.com/PqLjBiHZ8N
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 10 جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا، الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ملک میں سینکڑوں سیاسی جماعتیں ہیں مگر الیکشن کمیشن نے کبھی ان کے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوال نہیں اٹھایا کیونکہ اس کے پاس اسکا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے کسی قاعدے قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نہایت امتیازی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کے جون 2022 میں کروائے گئے انتخابات پر اعتراضات اٹھائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے، عدالت دس جون 2022ء کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 2 hours ago

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 5 hours ago

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 3 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 4 hours ago

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 3 hours ago

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- an hour ago

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 5 hours ago

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 2 hours ago

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 4 hours ago

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 2 hours ago