Advertisement
پاکستان

پاکستان کا مستقبل قوم کے ہاتھ میں ہے ،قوم اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجانے کہا کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور ترسیل کاکا م مکمل کرلیاگیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 7th 2023, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا مستقبل قوم کے ہاتھ میں ہے ،قوم اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کےلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجا نے کہا کہ عوام کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ووٹ کی طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے وہ اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور ترسیل کاکا م مکمل کرلیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن چند روز میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں،ریٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو نوٹیفکیشن جاری کرنے جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چند روز تک انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر انتخابات سے متعلق افواہیں پھیلائیں جا رہی ہیں کہ انتخابات جلد نہیں ہوں گے ، انہوں نے تمام افواہوں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے ۔

Advertisement
Advertisement