حلقہ پی پی 59 گوجرانوالہ، پی پی 35 وزیر آباد اور لاہور این اے 123 کی نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی

لاہورہائیکورٹ نے حلقہ بندیاں درست نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حلقہ پی پی 59 گوجرانوالہ، پی پی 35 وزیر آباد اور لاہور این اے 123 کی نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے لاہور اور حافظ آباد کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی حلقوں کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا۔ن لیگی رہنما عطا تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیے۔
اس حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حلقہ این اے 123 اور گوجرانوالہ کے حلقوں میں تبدیلی کی گئی اور ایسا کرتے وقت قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا، ایک حلقے کی آبادی بڑھا دی گئی اور دوسرے حلقے کی کم کردی گئی جبکہ قانون میں دیئے گئے تناسب سے زیادہ یا کم حلقوں کی آبادی نہیں کی جاسکتی۔
لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت غیر منصفانہ بنیاد پرکی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے دلائل کے بعد حلقہ پی پی 59 گوجرانوالہ، پی پی 35 وزیر آباد اور لاہور این اے 123 کی نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 13 hours ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 13 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- a day ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- a day ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 13 hours ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 2 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 12 hours ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 hours ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- a day ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 2 days ago

