ٹیکنالوجی
پاکستانی کی آئی ٹی کے میدان میں بڑی کامیابی
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈزمیں میدان مار لیا
پاکستانی آئی ٹی فرمز نے ایشیا پیسیفک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس ایوارڈز 2023 (اپیکٹا 2023) میں آٹھ ایوارڈز جیت لیے۔
پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے ایک گولڈ اور 7 میرٹ ایوارڈز جیتے۔ اپیکٹا ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتنا تھا۔ سپر ویمن کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ سپر ویمن پاکستان نے حاصل کیا۔
نسٹ کے ڈرما ویژن، فاسٹ یونیورسٹی کے ایس ایس جی سی آٹو میٹڈ ریڈر نے میرٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس آئی سی ٹی کمیونٹیز کی ایک آرگنائزیشن ہے، جس کا مقصد خطے میں ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینا ہے۔
ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی الائنس میں چین ، جاپان، سنگاپور، سری لنکا اورآسٹریلیا سمیت 16بڑے ممالک شامل ہیں۔
پاکستان
صدر اور وزیراعظم کا بنوں حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے حملے میں بارہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر آصف علی زرداری نے ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
تفریح
اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے
معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔
سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی