کراچی : اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی پر لب کشائی کی۔ اداکارہ نے کہا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمکین کردیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔
ماہرہ جلد بھارتی سیریز '' یارجولاہے '' میں نظر آئیں گی، 12 اقساط پرمشتمل ڈراماٹک ریڈنگ کا یہ سلسلہ زی تھیٹر پرنشرکیا جائے گا۔ یارجولاہے کو سرمد کھوسٹ ڈائریکٹ کریں گے، داستان گوئی سے متاثر یہ سیریزکہانیاں تخلیق کرنےاورسنانے کی روایت ہے جو جنوبی ایشیاء کی ترجمانی کرتی ہے۔ سیریز کا مقصد ایسے ادیبوں، ممصنفین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جن کے کام نے ادب یا ٹیلیویژن پرگہرے نقش چھوڑے۔
واضح رہے اداکارہ ماہرہ خان نے رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کی جب کہ پاکستان میں ان کی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم ’مولا جٹ ٹو‘ مکمل ہوچکی ہے تاہم کورونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a few seconds ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 18 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 7 minutes ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago






